7 ستمبر 2017 - 15:02
 جوہری معاہدہ عالمی برادری کیلئے اہم سمجھوتہ ہے: یوکیا امانو

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران جوہری معاہدے کو عالمی برادری کے لئے ایک اہم معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل کرنے کا جائزہ اور اسے قریب سے دیکھ رہے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران جوہری معاہدے کو عالمی برادری کے لئے ایک اہم معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل کرنے کا جائزہ اور اسے قریب سے دیکھ رہے ہیں.

یہ بات 'یوکیا امانو' نے سلووینیا میں 'بلڈ اسٹریٹجک فورم' کے موقع پر جوہری امور کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان دو سال پہلے طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے عالمی جوہری ادارے نے اہم کردار ادا کیا تھا.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس عمل میں عالمی برادری کی مکمل نمائندگی کررہے ہیں.

یوکیا امانو نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ چاہئے کتنا بھی پیچیدہ مسائل اور تنازع ہو تاہم اگر فریقین کے درمیان بات چیت کے سلسلہ کا آغاز کیا جائے تو ان تمام مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کی سرگرمیوں کو شفاف پانے کے لئے ایک اہم کامیابی اور ذریعہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲